
تل ابیب : بین الاقوامی فوجداری عدالت سے وارنٹ گرفتاری کے اجرا کے خدشات پر صیہونی قیادت میں بے چینی پھیل گئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف کی جانب سے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو، وزیر دفاع یوآو گیلنٹ اور آرمی چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی کے وارنٹ جاری ہونے کا امکان ہے۔ نیتن یاہو کی قیادت میں صیہونی حکام نے وارنٹ کے خدشات اور متبادل آپشنز پر غور کیا۔ عبرانی اخبار ماریو کے مطابق نیتن یاہو نے بین الاقوامی عدالت سے گرفتاری کے وارنٹ کے اجراء کو روکنے کے لیے امریکا کے ساتھ وسیع رابطے کیے۔ انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی قیادت کے وارنٹ گرفتاری روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔ نیتن یاہو کا موقف ہے کہ عدالت کے فیصلے سے غزہ کے حوالے سے اسرائیل کے اقدامات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کے امکان کو ایک خطرناک نظیر قرار دیا۔


































