مثال کے طور پر جب آپ اس کا موازنہ دوسروں سے کریں
اور کہیں:
اپنی خالہ کی بیٹی کو دیکھو جو تم سے ایک سال چھوٹی ہے، اس کا کمرہ ہمیشہ صاف ستھرا رہتا ہے۔ جبکہ تم بالکل الٹ۔۔۔ اس سے کچھ سیکھو
یہ مسئلہ آپ کے بچے کو دوسروں سے حسد پر اکساتا ہے اور وہ دوسروں کو ناپسند کرتا ہے
اس لیے کسی بھی حالت میں اپنے بچے کو کسی کے ساتھ موازنہ نہ کریں۔
ہمیں صرف اجازت ہے کہ بچے کا اس کے اپنے ماضی سے موازنہ کریں*
مثلاً اس دن آپ نے گھر سمیٹا تھا تو میرا کام بڑا آسان ہوگیا تھا۔
مقصد یہ کہ ہمارا موازنہ بچے کو آگے بڑھانے کی سمت میں ہونا چاہیے کہ کچھ ایسے طریقے سے بولیں کی اس کے اندر ایک مثبت جذبہ پیدا ہو
نہ کہ اسے اس کی خامیاں یاد دلانے کی سمت میں، کہ منفی انرجی اجاگر ہو۔

































