Tue Nov 24, 2026

اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ کارکن اور 2 فلسطینی شہید قطری وزیرِ اعظم کی مارکو روبیو سے ملاقات، ایران امریکا کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال این پی ٹی سے علیحدگی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، اسماعیل بقائی وینزویلا کے تیل کا معاہدہ: امریکی نائب صدر کیخلاف تحقیقات کا آغاز سعودی فوج کا یمن پر فضائی حملہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں عراق میں حضرت عزیرؑ کے مزار کا انتظام صیہونی عناصر کے حوالے کرنے کا منصوبہ ایران پر اسرائیلی وامریکی حملوں میں 623 بچے شہید ہوئے فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش، آبنائے ہرمز میں دو سپر ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے

روزانہ کی خبریں

مجلس غم میں آﺅ سادگی اور سنجیدگی کے ساتھ

آج جب کاشانہ ¿ مرتضیٰ ؑ میں مجلس شروع ہوئی تو محترمہ نایاب کی بیٹی پر شکوہ لباس میں چہرے پر مسکراہٹ لئے فرش عزا پر آکر بیٹھ گئی پھر جب تک مجلس ختم نہ ہوئی اس کے چہرے سے مسکراہٹ بھی جدا نہ ہوئی محترمہ نایاب کی بیٹی فروا کی عادت تھی کہ ہر محفل خواہ مسرت کی ہو یا غم کی ہر جگہ ہنسی مذاق کا موضوع تلاش کرلیا کرتی چاہے کسی کو ناگوار ہی کیوں نہ گزرے آج بھی مجلس عزا میں وہ مسلسل اپنی ساتھی سے محو گفتگو رہی ذاکرہ کی گفتگو پر توجہ دینے کے بجائے اردگرد نظریں دوڑاتے ہوئے ہنستی رہی جبکہ ہمیں مجالس عزاءمیں سوگ کے ماحول میں رہنا چاہیے جیسے کسی کی عزیز کی مرنے پر اسے پرسہ دیتے ہیں تو چہرے پر سنجیدگی ہوتی ہے اور غم زدوں کا خیال رہتا ہے اسی طرح ہمیں چاہیے کہ ہم مجلس عزا میں آئیں تو سادگی اور سنجیدگی کے ساتھ کیونکہ ہماری بی بی سیدہ ؑ ہم سے پہلے وہاں موجود ہوتی ہیں کیا ہم کو زیب دیتا ہے کہ ہم غم میں آئیں تو جدید فیشن کے لباس میں چہرے پر ہنسی سجائے ہوئے ہم تو کنیزان زہرہ ؑ ہیں اور پرسہ داران ام البنین! کیا ہم اپنی شہزادی کو اپنے انداز و تاثرات سے اور غم زدہ کرنا چاہتے ہیں؟
ہمارے مولا حضرت سجاد ؑ نے فرمایا کہ اگر اس طرح کے لباس پہنے جائیں جس میں دکھاوا ہو کہ لوگ متوجہ ہوں تو روز قیامت اسے آگ کا پہراہن پہنایا جائے گا پس ہمیں چاہیے کہ سادگی اور وقار کو اپنائیں اور پردہ کو قائم رکھیں جو اس قوم کی خواتین کی پہچان ہے

مزید پڑھیے

Most Popular