
ایتھنز : یونان میں دو ٹرینوں کے ٹکرانے سے 32 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہو گئے۔ حادثہ دارالحکومت ایتھنز اور تھیسالونیکی شہروں کے درمیان اس وقت پیش آیا جب مسافر ٹرین مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور ان میں آگ لگ گئی۔لاریسا شہر کے ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 25 کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے بعد فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ویسیلیس ورتھاکوئیس کا کہنا تھا کہ لوگوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ کارروائی میں درجنوں ایمبولینسز حصہ لے رہی ہیں۔


































