Sat Oct 10, 2026

ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل

روزانہ کی خبریں

لاہور: علما، خطباء، ذاکرین اور واعظین کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

لاہور(نیٹ نیوز) متحدہ علماء بورڈ نے تمام مکاتبِ فکر کے علما، خطباء، ذاکرین اور واعظین کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ قرآن و سنت کی تعلیمات کیخلاف ہر قسم کی فتویٰ بازی کو روکا جائے گا، انتشار اور فساد پھیلانے والے فتویٰ بازوں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت اسٹڈیز لاہور میں چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب حافظ طاہر اشرفی نے متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے شرکت کی۔
علماء میں علامہ عارف حسین واحدی، علامہ محمد حسین اکبر، حافظ زبیر احمد ظہیر، پیر محفوظ مشہدی، مولانا محمد خان لغاری، علامہ ضیاء الحق نقشبندی، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، مولانا عبدالوہاب روپڑی، علامہ ذاکر الرحمٰن، علامہ عبدالحق مجاہد، مولانا علی احمد ڈھلوں، مولانا محمد عثمان قادری، ڈاکٹر سرفراز اعوان، مولانا سعداللہ شفیق، مولانا اسد اللہ فاروقی، علامہ زبیر عابد، مولانا عثمان بیگ فاروقی، مولانا محمد رفیق جامی، مولانا شفیع قاسمی، قاسم علی قاسمی اور دیگر علماء و مشائخ شامل تھے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب نے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ، ذاکرین اور واعظین سے مشترکہ ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی فرد، جماعت یا گروہ کو وطن عزیز میں انتشار پیدا کرنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں ملک میں فرقہ وارانہ تشدد پیدا کرنا چاہتی ہیں، باہمی اتحاد سے ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ چیئرمین طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب کے تمام شہروں میں امن کمیٹیوں اور تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس سے اپیل کرتے ہیں کہ اشتعال پھیلانے والے عناصر کی اطلاع مقامی پولیس اور انتظامیہ کو دیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular