Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مکران میں کلیئرینس آپریشن, 7 دہشت گرد مارے گئے

کوئٹہ : بلوچستان کے مکران ڈویژن میں سیکیورٹی فورسز نے کلیئرینس آپریشن کیا جس میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے گورچوپ، تربت میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کیخلاف آئی بی او آپریشن کیا۔ آپریشن کا جب آغاز کیا گیا تو دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانوں سے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد گروہ کے کمانڈر حاصل ڈوڈا اور وشدل سمیت 7 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشتگرد مکران ڈویژن میں سیکیورٹی فورسز پر کیے گئے حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کے پاس سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

مزید پڑھیے

Most Popular