Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ایرانی سرحدی فورسز اور طالبان میں جھڑپیں

تہران : ایرانی سرحدی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ ایران اور افغانستان کے درمیان پانی کے حقوق پر بڑھتی ہوئی کشیدگی جھڑپ میں تبدیل ہوگئی۔ ایرانی قومی پولیس فورس کے نائب سربراہ قاسم رضاعی نے بتایا کہ جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں سرحدی چوکی پرطالبان نے بلا اشتعال حملہ کیا۔ طالبان نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، فائرنگ کے تبادلے میں دو سرحدی محافظ شہید اور دو شہری زخمی ہو گئے۔ ایرانی فورسز نے اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا۔ رضاعی نے کہا کہ طالبان کی طرف سے فائرنگ بین الاقوامی قوانین اور اچھی ہمسائیگی کے اصول کی پاسداری کے بر خلاف ہے۔انہوں نے کہا پہلے مرحلے پر ایرانی سرحدی محافظوں نے دوسری فورسز کو ضروری انتباہ جاری کیا لیکن بدقسمتی سے دوبارہ فائرنگ شروع کر دی گئی۔ صوبہ بلوچستان میں ایرانی بارڈر گارڈ کمانڈ سنصٹر نے کہا ہے کہ سرحدی محافظوں نے بھاری گولہ باری سے طالبان کو بھاری نقصان پہنچایا۔ زرنج شہر کو بھاری ہتھیاروں اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ایک رکن نے کشیدگی کے آغاز کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہرایا۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے جس دن سے طالبان نے اقتدار سنبھالا ہے ہم نے کچھ غیر معقول کارروائیاں اور سرحدی کشیدگی دیکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ تر افغان سرحدی محافظوں اور سرحدی علاقوں میں تعینات طالبان کی افواج کو سرحدی قوانین اور پروٹوکول کا علم نہیں ہوتا ہے۔ افغانستان کے حکمران دو طرفہ معاہدوں کے باوجود من مانا رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنافع تکور کا کہنا ہے کہ صوبہ نمروز میں ایرانی سرحدی فورسز نے افغانستان کی طرف فائرنگ کی جس کا جوابی ردعمل دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حالات اب قابو میں ہیں۔ طالبان حکومت اپنے پڑوسیوں کے ساتھ لڑنا نہیں چاہتی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular