
پشاور : پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں 2 سپاہی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ دہشت گردوں کےحملے میں سپاہی عمران اللہ اور سپاہی افضل خان شہید ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد بھی مارے گئےجبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ علاقے میں کلیرنس آپریشن جا رہی ہے۔


































