
خرطوم: سوڈان کے شورش زدہ علاقے دارفور میں عرب اور غیر عرب گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ جنوبی دارفور ریاست کے دارلحکومت سے بیس کلو میٹر دورچعرب اور غیرعرب گروپوں کےچدرمیان ایک بار پھر جھڑپیں شروع ہوگئیں۔اونٹوں اور گاڑیوں پر سوار چرواہوں کے ایک کے گروپ نے گاؤں پر حملہ کیا جس سے آگ لگ گئی اور چار افراد ہلاک ہوگئے۔ اس حملے کے بعد جھڑپیں قریبی دیہات تک پھیل گئیں۔ دکانوں کو لوٹے جانے کے بعد دیہات جزوی طور پر جل گئےگولیاں لگنے کے باعث 20 زخمیوں کو علاج کےلیے نیالا ہسپتال لایا گیا۔ تشدد پر قابو پانے کےلیے سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں بھیجا گیا ہے۔


































