Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

شہریوں کے مقدمات عام عدالتوں میں چلائے جائیں، ہیومن رائٹس کمیشن

اسلام آباد: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سیاسی بحران پر اظہار تشویش کرتے ہوئے سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی مخالفت کردی۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی سربراہ حنا جیلانی نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ جب کسی شہری کا مقدمہ سول عدالتوں میں چلایا جا سکتا ہے تو پھر اس بات کا کوئی جواز نہیں ہے کہ اسے فوجی عدالتوں میں چلایا جائے۔ حنا جیلانی نے مزید کہا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق 33 سویلینز کو فوجی حراست میں دیا گیا ہے تاکہ ان کا مقدمہ آرمی ایکٹ کےتحت چلایا جائے۔ فوجی حراست میں دئے گئے افراد کو واپس سول حراست میں دیا جائے۔ حنا جیلانی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ان تمام افراد کے بارے میں معلومات عام کریں جن کو نو مئی کے واقعات کے بعد حراست میں لیا گیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا جائے کہ انہیں کن الزمات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں نے ان واقعات کے ردِعمل میں حکومتی اقدامات پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کئی بے گناہ لوگوں کو صرف پی ٹی آئی سے وابستگی کی بنا پر اُٹھا لیا گیا ہے جو سراسر ناانصافی ہے۔ حنا جیلانی نے سیاسی بحران پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نو اور 10 مئی کے واقعات نے صورتِ حال کو مزید تشویش ناک بنا د یا ہے جس سے سب سے زیادہ نقصان سویلین بالادستی کا ہوتا نظر آ رہا ہے۔ حکومت سول بالادستی کو محفوظ کرنے میں مایوس کن حد تک ناکام ہو ئی ہے۔ حنا جیلانی نے کہا کہ جماعت کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے کسی کو حراست میں لینا اور اس کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ قائم کر کے اچھی مثال قائم نہیں کی جا رہی۔ ایچ آر سی پی نے تمام سیاسی فریقوں کو خبر دار کیا کہ پاکستانی عوام جس جمہوریت کے خواہاں ہیں وہ وفاداریوں کی تبدیلی کی بنیاد پر استوار نہیں ہو سکتی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular