
ویانا: عالمی ادارہ صحت نے چینی حکام پر کووڈ کے بارے میں ڈیٹا کے اجرا پر پابندی ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے حکام کا کہنا ہے کہ چین میں انفیکشن میں اضافہ ہورہا ہے۔ ملک میں کووِڈ کے بارے میں حقیقی معلومات کا اشتراک کرنا چاہیے۔ ہم اسپتال اور انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخلے اور اموات کے بارے میں مزید ڈیٹا دیکھنا چاہتے ہیں۔ ادارے نے مانیٹرنگ کی اہمیت، اور ڈیٹا کی بروقت اشاعت پر بھی زور دیا تاکہ چین اور عالمی برادری کو خطرے کی درست تشخیص اور مؤثر ردعمل سے آگاہ کرنے میں مدد ملے۔


































