Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

چین اور سعودیہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال

بیجنگ: چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی بیجنگ میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات ہوئی جس میں امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات کا تسلسل اور جلد جامع معاہدہ خطے کے امن کیلئے ناگزیر ہے، امریکا اور ایران مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد ضروری ہے، موجودہ جنگ بندی کی صورتحال زیادہ اچھی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے مقابلے میں مذاکرات اور تصادم کے بجائے مکالمہ ہی بہتر راستہ ہے، سعودی عرب کے ساتھ مل کر خطے میں کشیدگی کم کرنے اور پائیدار امن کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتے ہیں، سعودی عرب چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، چین کے ساتھ علاقائی امن و استحکام کیلئے تعاون مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان 2 روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular