
بیجنگ : چین نے رواں سال دفاعی بجٹ کو بڑھا کر سات اعشاریہ دو فیصد تک کرنے کا اعلان کردیا۔ چینی وزیرِ اعظم لی کی چیانگ نے سالانہ نیشنل پیپلز کانگریس سے خطاب میں اقتصادی ترقی کے اہداف کا اعلان کیا۔ چین نے رواں سال کیلئے معاشی ترقی کا ہدف تقریباً 5 فیصد مقرر کیا ہے جو گزشتہ دہائیوں کا کم ترین ہدف ہے۔ گذشتہ سال ترقی کی شرح تین فیصد رہی تھی جو اب تک کی بدترین شرح ہے۔ قومی بجٹ میں فوجی اخراجات 224 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ یہ گذشتہ سال کے ہدف 7٫1 سے معمولی سا زیادہ ہے۔ چینی وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج کو تمام شعبوں میں فوجی تربیت اور تیاری کو تیز کرنا چاہیے۔ وہ اپنی جنگی صلاحیت کو بڑھائیں۔ انہوں نے کہاکہ چین کو دبانے اور اس پر قابو پانے کی بیرونی کوششیں اور خطرات بڑھ رہے ہیں۔


































