Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

دورہ چین نے ٹرمپ کی رسوائی میں اضافہ کردیا، علامہ سید جواد نقوی

لاہور: تحریک بیداری امت مصطفیٰ ص کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بے مثال مزاحمت نے عالمی سطح پر امریکا کو انتہائی کمزور اور زوال پذیر کر دیا ہے، جس کی واضح دلیل امریکی صدر ٹرمپ کا حالیہ ذلت آمیز دورۂ چین ہے، وہ امریکہ جو کبھی چین کو تائیوان یا تجارتی پابندیوں کی دھمکیاں دیتا تھا، آج اس کا صدر بھیگی بلی بن کر عاجزی سے سر جھکائے چین پہنچا۔ اس دورے کا اصل مقصد چین سے منت سماجت کر کے ایران سے آبنائے ہرمز کھلوانا تھا۔ ایران نے جنگ کا نقشہ اس حد تک بدل دیا ہے کہ امریکہ اب حکومت گرانے، ایٹمی پروگرام ختم کرنے یا حماس و حزب اللہ کی مدد روکنے کے مطالبات بھول چکا ہے، اب اس کی واحد خواہش صرف آبنائے ہرمز کا کھلنا رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کمزور امریکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے اور دنیا کو ایران کا شکر گزار ہونا چاہیے جس نے امریکی غرور کو خاک میں ملا دیا، اگر روس یا چین اقوام متحدہ یا دباؤ کے ذریعے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے پر مجبور کرتے ہیں تو یہ ایران کے ساتھ سنگین خیانت ہوگی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی قرارداد میں غیر حاضر رہ کر پاکستان کی عمدہ سفارتی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان محض سفارتکاری تک محدود نہ رہے، بلکہ چین اور روس کی طرح اس عالمی بحران سے بھرپور معاشی فائدہ اٹھائے اور ایران کے ساتھ اپنا معاہدہ نافذ کر کے فوری طور پر اپنا توانائی اور بجلی کا بحران حل کرے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular