
بیجنگ : چین کی وزارت دفاع نے کہا کہ چین، ایران اور روس خلیج عمان میں 15 تا 19 مارچ سمندری مشقیں کریں گے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے آکس دفاعی معاہدے کے تحت جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوزوں کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ چین نے آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ یہ ممالک "غلطی اور خطرے کی راہ” پر چل رہے ہیں۔


































