
منیلا : چین کا گھیراؤ کرنے کیلئے فلپائن نے امریکا کو اپنے فوجی اڈوں تک رسائی میں توسیع کی اجازت دے دی۔امریکا اور فلپائن کے درمیان 2014 کے معاہدے کے تحت امریکا کو فلپائن میں مزید 4 مقامات تک رسائی دی جائے گی۔ امریکا کو فلپائن کے فوجی اڈوں تک مشترکہ تربیت، ایندھن ذخیرہ کرنے اور دیگر اقدام کی اجازت ہوگی۔معاہدے کی نقاب کشائی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے منیلا کے دورے کے دوران ہوئی۔ جس کے دوران انھوں نے فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر سے بات چیت کی۔ امریکا نے پانچ مقامات کے انفرا اسٹرکچر پر سرمایہ کاری کے لیے 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مختص کیے ہیں۔ یہ توسیع اس وقت ہوئی ہے جب چین تائیوان کے جزیرے پر اپنے دعویٰ کیلئے جارحانہ انداز اختیار کرتا جا رہا ہے۔


































