Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

چین کا وسط ایشیائی ممالک کی ترقی کیلئے جامع منصوبے کا اعلان

بیجنگ : چین کے صدر شی جن پنگ نے وسط ایشیائی ممالک کی ترقی کیلئے جامع منصوبے کا اعلان کر دیا۔ چین میں جاری چین۔وسطی ایشیا سربراہ کانفرنس سے خطاب میں صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمنستان اور ازبکستان کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملی کو مربوط کرنے کیلئے تیار ہے۔ منصوبے میں انفرااسٹرکچر تعمیر کرنے سے لے کر تجارت کا فروغ شامل ہے۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین وسط ایشیائی ریاستوں کو ان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں، سیکیورٹی اور دفاعی صلاحیت کی تعمیرات میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدوں اور بین السرحد مال برداری حجم کو بڑھا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وسط ایشیا کی ترقی اور تعاون کیلئے چین 3.8 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین بحیرہ قزوین میں بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی حمایت کرتا ہے اور چین اور یورپ کے درمیان ٹرین سروسز کیلئے بھی ٹرانسپورٹ مراکز کی تعمیر کو مستحکم کرے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular