
بیجنگ : چین نے نائن الیون متاثرین کو افغان فنڈز سے ہرجانہ ادا کرنا ڈکیتی قرار دیدیا۔ وزارت خارجہ کی ترجمان نے مطالبہ کیا کہ جوبائیڈن انتظامیہ چوری شدہ رقم فوری طور پر افغان عوام کو واپس کرے۔ یہ کھلی ڈکیتی، بے شرمی اور اخلاقی گراوٹ ہے۔ ترجمان نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ افغانستان کے منجمد اثاثوں میں سے چوری شدہ رقم فوری طور پر افغان عوام کے حوالے کرے اور افغانستان، عراق، لیبیا میں امریکی فوجی حملوں کے متاثرین کو زرتلافی ادا کرے۔


































