Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

بچے تو بچے ہیں


بچے سے یہ مت کہیں کہ :
دیوار پر نقش و نگار بنا کر اسے گندا مت کرو۔بلکہ کہیں پیپر پر یہ نقش و نگار بناﺅ جب بنا لو گے تو ہم اسے دیوار ،فریج یا تختہ پر سجائیں گے۔
بچے سے ایسے نہ کہیں کہ نماز پڑھو ورنہ سیدھے جہنم میں جاﺅگے بلکہ کہیں کہ آﺅاکٹھے ایک ساتھ نماز پڑھیں تاکہ ہم جنت میں بھی اکٹھے ہو جائیں۔
بچے سے یہ نہ کہیں کہ اٹھو اور اپنا کمرہ صاف کرو کیا جنگل بنا رکھا ہے بلکہ یہ کہیں کہ بیٹا کیا کمرے کی صفائی میں کوئی مدد چاہیے کیوں کہ تم تو ہمیشہ صفائی اورسلیقہ کو پسند رکھتے ہو۔
بچے سے یہ مت کہیں کہ کھیل کود چھوڑو پڑھائی کرو پڑھائی بہت اہم ہے بلکہ کہیں کہ اگر آپ نے آج پڑھائی جلدی مکمل کرلی تو میں آپ کے ساتھ کھیلوں گی یاکھیلوں گا یا ایسی کسی بھی سرگرمی کا حوالہ دیں جو اسے پسند ہو۔
بچے سے یہ نہ کہیں اٹھو اور دانت برش کرو میں تمہیں حکم دے رہی ہوں بلکہ کہیں کہ میں تم سے بہت خوش ہوں اس لیے کہ تم ہمیشہ میرے کہے بغیر دانت صاف کرلیا کرتے ہو۔
بچے سے یہ نہ کہیں کہ بائیں کروٹ مت سویا کرو بلکہ کہیں کہ ہمیں رسول اللہ نے سکھایا ہے کہ ہم دائیں کروٹ سویا کریں۔
بچے سے مت کہیں کہ چاکلیٹ نہ کھایا کرو تاکہ دانتوں میں کیڑا نہ لگے بلکہ کہیں کہ میں نے دن میں ایک بار چاکلیٹ کھانے کی اجازت اس لیے دی ہے کہ میں جانتی ہوں تم بہت سمجھدار ہو اپنے دانتوں کی صفائی کا خوب خیال رکھتے ہو۔
یاد رکھیے کہ ہر ہر لفظ اور ہر کام جو آپ کرتے ہیں وہ بچے کو بے حد متاثر کرتا ہے اور یہ بھی یاد رکھیں کہ آپ کا بچہ آپ کی سیرت و اخلاق بلکہ آپ کا اپنا ہی عکس ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular