
اسلام آباد : وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا آئینی پیکیج حتمی مراحل میں ہے ، گلگت کو آئینی صوبہ بنانے کے بل کا ڈرافٹ تیار کرلیا ، ایسا اقدام نہیں کریں گے جس سے مسئلہ کشمیر متاثر ہو۔ اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی اور وزرأ کے ہمراہ جی بی ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید نے کہا کہ عبوری صوبہ پر جلد جی بی اسمبلی سے متفقہ قرارداد پاس کی جائے گی،ایسا اقدام نہیں کرینگے جس سے مسئلہ کشمیر متاثر ہو۔


































