Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

کینیڈا اور سعودی عرب کا 6 سال بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ

ریاض : کینیڈا اور سعودی عرب نے تمام تنازعات کو ختم کر کے 6 سال بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سعودی عرب اور کینیڈا نے 2018 سے جاری تنازعات کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے سفارتی تعلقات بحال کر کے سفیروں کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان بنکاک میں فورم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی بات چیت کے بعد کیا گیا۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ’کینیڈا اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی دونوں کی خواہش تھی جس کی بنیاد پر باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد اور کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے بدھ کے روز ملاقات کر کے سفارتی تعلقات پرانی صورت حال پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کینیڈا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں سفیروں کی تقرری کا عمل مکمل کیا جائے گا اور پھر سعودی عرب پر عائد پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان تعلقات ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل اور اُس کے بعد مملکت میں ہونے والی گرفتاریوں کے بعد خراب ہوئے تھے۔ جس پر دونوں ممالک نے اپنے سفیروں کو واپس بلا کر لین دین بھی بند کردی تھی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular