Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ پر وحشیانہ بمباری، 62 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی، ایک صیہونی فوجی ہلاک

غزہ : اسرائیلی فوج نے غزہ میں گھروں، پیٹرول اسٹیشن اور اسکول میں قائم پناہ گاہ پر حملے کرکے خواتین اور بچوں سمیت باسٹھ فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردئے۔ جبکہ جھڑپ میں ایک صیہونی فوجی ہلاک ہوگیا۔ شمالی غزہ میں اسکول میں قائم پناہ گاہ پر حملے سے آگ لگ گئی ۔ جس کے نتیجے میں بائیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ جس میں بیشتر خواتین اور بچے ہیں۔
دیر البلاح پر حملے میں تیرا جبکہ نصیرات کیمپ میں پندرہ فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔ خان یونس پر دو حملوں میں دس فلسطینی شہید کردئے گئے۔ صیہونی فوج نے جبالیہ اور محفوظ قرار دئے گئے المواصی میں مختلف مقامات پر شدید بمباری کی۔ شمالی غزہ میں صیہونی فوجیوں اور مزاحمت کاروں میں شدید جھڑپ ہوئی ہے۔ جس میں ایک صیہونی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
ادھر خان یونس سے انخلا کے حکم کے بعد لوگ افراتفری میں علاقے خالی کرکے نکل رہے ہیں۔ مقامی میڈیا آفس کے مطابق اب تک ایک لاکھ افراد المواصی کی طرف نقل مکانی کرچکے ہیں دوسری جانب تین ماہ بعد امدادی سامان کے نو ٹرک غزہ میں داخل ہوئے ہیں۔ جو لاکھوں متاثرین کیلئے انتہائی ناکافی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular