
Palestinians pray over the bodies of the victims of an Israeli strike on a home late Saturday before the funeral outside the Al-Aqsa Martyrs Hospital in Deir al-Balah Sunday, Dec. 22, 2024. At least eight people were killed according to the hospital which received the bodies.(AP Photo/Abdel Kareem Hana)
غزہ: صیہونی فوج نے رات بھر اور صبح سویرے غزہ پر وحشیانہ حملے کئے۔ جس میں سترہ فلسطینی شہید اور بائیس زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے محفوظ علاقے المواسی۔ غزہ سٹی اور نصیرات پر حملے کئے۔ جس میں بیشتر خواتین اور بچے ہیں۔ غزہ سٹی پر لگاتار دو حملے کئے گئے جس میں سات افراد شہید ہوئے۔ النصیرات کیمپ پر قابض فوج کی بمباری میں چار شہری شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ کیمپ کے شمال مغرب میں فائرنگ سے ایک شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔ غزہ میں کمال عدوان اسپتال کو تباہ کن حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کل سے جاری بمباری کی وجہ سے لاشوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی تدفین ناممکن ہے۔


































