
HEBRON, WEST BANK – JANUARY 24: Israeli soldiers take security measures by closing off entry and exit points during raid by Jewish settlers, under the protection of Israeli forces, in Old City area of Hebron, West Bank on January 24, 2026. ( Wisam Hashlamoun – Anadolu Agency )
رام اللہ : مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں صیہونی آبادکاروں کی سفاکانہ کارروائیوں اور قابض فوج کے چھاپوں کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔ صیہونی آبادکاروں نے الخلیل۔ نابلس اور رام اللہ کے مضافات اور قصبوں میں فوجی سرپرستی میں حملے کئے۔ جبل جوہر میں کسانوں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ کھیتوں میں کام کررہے تھے۔ جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے۔
سعیر بلدہ اور بیت اولا میں گھروں پر حملہ کیا گیا۔ فلسطینیوں کی مزاحمت پر صیہونی افواج نے ان پر زہریلی گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں متعدد افراد دم گھٹنے کی حالت کا شکار ہو گئے۔ بیت عمر ۔ تل گاؤں۔ اللبن الشرقیہ میں صیہونی فوج نے گھروں پر چڑھائی کردی جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے۔


































