
غزہ : جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد سے پہلے اسرائیل نے غزہ پر حملے تیز کردئے۔ رات سے جاری حملوں میں بیاسی فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جنگ بندی کے اعلان کے بعد صیہونی فوج نے غزہ میں شدید حملے کئے جنگی طیاروں اور ڈرونز نے شمالی غزہ کو خاص طور پر نشانہ بنایا۔ غزہ سٹی میں عمارت پر حملے میں اٹھارہ۔ شیخ رضوان محلے میں بارہ۔ البریج کیمپ میں چھ فلسطینی شہید ہوگئے۔ شاطی کیمپ۔ نصیرات۔ جبالیہ اور رفح پر بھی بمباری اور گولہ باری سے کئی قیمتی جانیں گئیں۔
اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں میں اب تک کم از کم 46,707 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ دس ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ ہزاروں متاثرین کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جو ایمرجنسی اور سول ڈیفنس ٹیموں کے لیے ناقابل رسائی ہیں۔


































