
لندن: ایک سرکاری واچ ڈاگ نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کو دی جانے والی امداد میں 50 فی صد سے زیادہ کمی کر دی ہے۔ امداد کے اثرات سے متعلق انڈی پینڈنٹ کمیشن کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ برطانیہ 2023-24 کے دوران افغانستان کو 100 ملین پونڈ کی امداد فراہم کرے گا جبکہ سابقہ برسوں کے دوران افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 246 ملین پونڈ فراہم کرتا رہا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ امداد میں کمی کا یہ فیصلہ برطانیہ کے امدادی بجٹ میں نمایاں کمی اور برطانیہ میں ریفیوجیز کو رہائشی سہولتوں کی فراہمی پر آنے والے اخراجات کی وجہ سے کی گیا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ برطانیہ دل کھول کر افغانستان کی مدد کرتا رہا ہے اور 2021-22 اور 2022-23 کے دوران افغانستان کو 286 ملین پونڈ کی امداد فراہم کر چکا ہے۔


































