
سڈنی : بونڈائی بیچ حملے کے ملزمان نے آسٹریلیا میں ہی تربیت حاصل کی اور اپنی کارروائی کو صیہونیوں کے مظالم کا جواب قرار دیا ہے۔
آسٹریلوی پولیس نے حملے سے متعلق دستاویزات۔ شواہد اور ویڈیوز میں عدالت جمع کرادئے۔ ایک ویڈیوز میں باپ بیٹے نے بونڈائی حملے کی وجوہات بیان کیں۔ اپنی کارروائی کو صیہونیوں کے مظالم کا جواب قرار دیا. نوید نے قرانی آیت کا ایک حصہ بھی پڑھا۔ اکتوبر میں ریکارڈ کی گئی ایک اور ویڈیو میں انہوں نے داعش کے جھنڈے کے سامنے اپنے ارادے بیان کئے۔ ایک اور ویڈیو سے ثابت ہوتا کہ انہوں نے ساؤتھ ویلز کے مضافات میں اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کی۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے فائرنگ سے پہلے ایک ٹینس بم سمیت چار بم بھی پھینکے جو پھٹ نہیں سکے۔ ملزمان کی حملے سے کچھ گھنٹے قبل بونڈائی بیچ جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ ادھر پولیس نے نوید اکرم کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے جیل منتقل کردیا ہے۔


































