
غزہ : غزہ میں شہری دفاع کی ٹیموں نے تباہ شدہ مکان کے ملبے تلے دبے ساٹھ فلسطینی شہداء کے جسد خاکی برآمد کرلئے۔ غزہ سٹی کا محلہ الرمال ایک بار پھر قابض اسرائیل کی سفاکیت کی لرزہ خیز تصویر بن گیا۔ جہاں شہری دفاع کی ٹیموں نے تین دن کی کوششوں کے بعد شہداء کے جسد خاکی برآمد کیے۔ یہ وہ گھر تھا جسے قابض اسرائیل نے جنگ کے دوران پورے خاندان سمیت زمین بوس کر دیا تھا۔ بعض جسد خاکی محض باقیات کی صورت میں تھے جبکہ 17 جسد خاکی ایسے تھے جو جنگ کے دوران مکان کے اطراف عارضی طور پر دفن کیے گئے تھے۔
ادھر خان یونس میں صیہونی فوج نے شہریوں کے ایک گروپ پر براہِ راست فائر کھول دیا جس سے ایک فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ جبکہ نصیرات میں بم پھٹنے سے ایک بچہ جان سے گیا۔


































