
مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکے سے جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مستونگ میں سڑک کنارے گاڑی کی قریب دھماکا ہوا ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کام کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق دھماکے کے 11 زخمیوں کو نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال مستونگ لایا گیا۔


































