
اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے او آئی سی کانفرنس روکنے کابیان افسوسناک قرار دے دیا ایک ویڈیو بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس حزب اختلاف کے لئے بھی اتنا ہی باعث عزت ہے، جتنا حکومت کے لئے ہے او آئی سی میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کا بڑا کردار ہےاسے فعال کرنے کی ذوالفقار علی بھٹو شہید کو قیمت بھی ادا کرنا پڑی.او آئی سی کے اجلاس کو روکنے کے لیے بھارت گزشتہ دو ماہ سے سازشیں کر رہا ہے او آئی سی کے وزرائے خارجہ نے بھارت کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے ہماری حزب اقتدار اور حزب اختلاف سے اپیل ہے کہ 24 مارچ تک اسلام آباد میں تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کی جائیں.


































