
غزہ : اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں بیت لاہیا کے علاقے کو خطرناک جنگی زون قرار دیتے ہوئے نئے انخلاء کا حکم دیا ہے۔ ادھر اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں اپنے حملوں کو تیز کر دیا ہے۔ گذشتہ روز چند ہفتوں میں سب سے زیادہ بمباری کی کارروائیوں میں پٹی کے شمال میں بمباری کی گئی، جہاں سے اسرائیلی فوج نے پہلے ہی اپنی فوج کو ہٹا لیا تھا۔ وسطی اور جنوبی علاقوں میں فضائی حملوں اور ٹینکوں کی گولہ باری کی بھی اطلاعات ہیں۔


































