
دمشق: شام کے صدر بشار الاسد نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمر پیوٹن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر بشار الاسد نے کہاکہ ہم روس شام بین الحکومتی کمیشن کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ میرا دورہ تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی نئی راہیں کھولے گا۔ انہوں نے شام میں خانہ جنگی کے دوران روس کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر روس کے شکر گزار ہیں۔ روس خود حالت جنگ میں ہونے کے باوجود شام کا ساتھ دینے سے پیچھے نہیں ہٹا۔ شام یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس نے شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔


































