برطانوی بینک میں منجمد ایران کے 1.6 ارب ڈالر کے اثاثے ا مریکا منتقل نہیں کئے جاسکتے،امریکا کی درخواست پر لکسمبرگ کی عدالت کا فیصلہ
ایران نے امریکا کے خلاف قانونی جنگ جیت لی ہے،امریکا کی ہمارے 1.6 ارب ڈالر پر نظر تھی وہ کئی ماہ سے یہ رقم ہتھیانے کی کوشش میں تھا،ڈاکٹرحسن روحانی
تہران (نیوزڈیسک) ایران نے برطانیہ میں منجمد اپنے 1.6 ارب ڈالر کے اثاثوں پر قبضے اور اُنہیں امریکا منتقل کرنے کی امریکی کوشش ناکام بنادی، یورپی ملک لکسمبرگ کی عدالت نے حکم دیاہے کہ برطانوی بینک میں منجمد ایران کے اثاثے ا مریکا منتقل نہیں کئے جاسکتے، نیویارک کی عدالت نے نائن الیون میں ایران کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزام میں ایران پر7 ارب ڈالرہرجانہ عائد کیا تھا اور حکم دیا تھا کہ متاثرین کوہرجانہ ادا کیا جائے،اُسی مقدمہ کی بنیاد پر امریکا نے لکسمبرگ کی عدالت میں مقدمہ دائر کرکے برطانیہ میں منجمد ایران کے 1.6ارب ڈالر ہتھیانے کی کوشش کی، لیکن ایران نے یہ کوشش ناکام بنادی، ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے خلاف قانونی جنگ جیت لی ہے،ہمارے 1.6 ارب ڈالر پر امریکاکی نظر تھی وہ کئی ماہ سے یہ رقم ہتھیانے کی کوشش میں تھا لیکن ہمارے سینٹرل بینک اور وزارت قانون نے کوشش کامیاب نہیں ہونے دی۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- برطانیہ میں منجمد ایرانی دولت ہتھیانے کا امریکی منصوبہ ناکام
برطانیہ میں منجمد ایرانی دولت ہتھیانے کا امریکی منصوبہ ناکام
-
Ilyas - اپریل 17, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 14
- 0 minute read


































