
غزہ : غزہ میں صیہونی فوج کے تازہ حملوں میں انتیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ مغربی کنارے میں بھی آٹھ فلسطینی مارے گئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جبالیہ میں ایک مکان کو میزائل سے نشانہ بنایا جس میں ایک ہی گھر کے 9 افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ غزہ سٹی میں سول ڈیفنس کے مرکز پر ڈرون سے حملہ کیا گیا جس میں عملے کے دو ارکان شہید ہوگئے۔ خان یونس میں ایک گھر پر حملے میں خواتین اور بچوں سمیت دس افراد شہید ہوئے۔ نصیرات اور غزہ سٹی میں بھی فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
شمالی غزہ میں حماس کے ہاتھوں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں فوجی بیت حنون کے علاقے میں دھماکا خیز مواد کی زد میں آ کر ہلاک ہوئے۔ ادھر صیہونی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے طولکرم اور نورشمس کیمپ میں ڈرون حملے کئے۔ جس میں آٹھ فلسطینی شہید ہوئے۔


































