
ڈھاکا : بنگلادیش کے طالب علم رہنما شریف عثمان ہادی کو سپرد خاک کردیا گیا۔ عبوری سربراہ ڈاکٹر یونس نے کہا کہ ہادی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
انقلاب منچ کے ترجمان شریف عثمان ہادی کی نمازجنازہ ڈھاکا میں پارلیمنٹ کے باہر ادا کی گئی۔ جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ نماز جنازہ کے شرکا نے بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ ہادی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
انقلاب منچ کے سیکریٹری عبداللہ الجابر نے ہم یہاں ماتم کرنے نہیں اپنے بھائی کے لیے انصاف کا مطالبہ کرنے آئے ہیں۔ایک ہفتہ گزر گیا قاتلوں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے شریف عثمان ہادی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قوم کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ہادی کے مشن کی تکمیل صرف چند افراد نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔


































