Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

آئی سی سی پر پابندی عدالتی خود مختاری پر حملہ ہے، یورپی ممالک

برسلز : یورپی حکومتوں نے عالمی فوجداری عدالت پر امریکی پابندیوں کو عدالتی خودمختاری پر حملہ قرار دیا ہے۔
یورپی ممالک میں فن لینڈ نے سب سے پہلے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے فیصلے پر گہرا افسوس ہے اور آئی سی سی کو بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرنا چاہیے۔ فرانس نے امریکا سے تمام تعزیری اقدامات واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے آئی سی سی، عملے اور حامی تنظیموں کے خلاف دباؤ کی مذمت کی۔ فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے خبردار کیا کہ آئی سی سی کے اہلکاروں کو نشانہ بنانا عدالت اور روم سمجھوتے کی توثیق کرنے والے 125 ممالک پر حملے کے مترادف ہے۔
بیلجیم کے وزیرِ خارجہ میکسیم پرووٹ نے کہا کہ یہ پابندیاں عدالتی آزادی اور احتساب کی کوششوں کو کمزور کرتی ہیں۔ ڈنمارک نے بھی فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک آزاد اور غیرجانبدار آئی سی سی کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ اسپین، نیدرلینڈز اور ناروے نے بھی تشویش ظاہر کی اور عالمی فوجداری عدالت کی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو دہرایا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular