
مناما: بحرین نے ایران کی حمایت پر 69 افراد کی شہریت منسوخ کردی۔ فیصلے کا اطلاق اُن افراد کے خاندانوں پر بھی ہو گا جن پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ بحرین کی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ ایران کی معاندانہ اور مجرمانہ کارروائیوں سے ہمدردی اور ان کی تعریف کرنے والوں کی شہریت منسوخ کی جا رہی ہے۔ فیصلے سے متاثرہ افراد کے زیرِ کفالت اہلِخانہ سمیت کُل انہتر افراد متاثر ہوئے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ متاثرہ افراد میں بیشتر عجمی ہیں۔ دو ہزار بارہ اور انیس کے درمیان نو سو نوے شہریوں کی شہریت منسوخ کی جاچکی ہے۔ ان میں سے بہت سے انسانی حقوق کے محافظ، صحافی اور مذہبی اسکالرز تھے۔ اپریل دو ہزار انیس میں ان میں سے پانچ سو اکاون کی شہریت بحال کردی گئی تھی۔


































