2018 میں حکومت کے خلاف اکسانے پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی
مناما(نیوز ڈیسک) بحرین مین انسانی حقوق کے علمبردار نبیل رجب کو جیل سے رہا کردیا گیا باقی سزا گھرمیں کاٹیں گے،عدالت نے نبیل رجب کو 2018 میں حکومت کے خلاف اکسانے کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی تھی،وہ اپنی سزا کی باقی مدت گھر میں نظربند رہ کر پوری کریں گے نبیل رجب کو گزشتہ 10 سال کے دوران کئی دفعہ گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا، پہلی مرتبہ انہیں 2011 میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں میں شرکت کے الزام میں گرفتار کیا تھا،نبیل رجب کو 2015 میں یمن جنگ کے خلاف بیانات دینے کے الزامات پر دوبارہ گرفتار کیا گیا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- بحرین: انسانی حقوق رہنما نبیل رجب جیل سے رہا ،گھر…
بحرین: انسانی حقوق رہنما نبیل رجب جیل سے رہا ،گھر پر بند
-
Ilyas - جون 11, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 17
- 0 minute read


































