
بغداد : وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بغداد میں عراقی ہم منصب ڈاکٹرفواد حسین سے ملاقات کی اور پاکستان اور عراق کے سفارتی تعلقات سمیت تعاون کی مختلف جہتوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عراق کا دورہ کرکے بہت خوشی ہوئی۔ عراق اور پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کاساتھ دیا۔ پاکستان اور عراق کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ امید ہے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون مزید بڑھےگا۔ پاکستان سے زائرین کی بڑی تعداد ہر سال عراق آتی ہے۔


































