
بغداد : عراقی فوج کے ایئر بیس کے نزدیک اڑنے والے ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔ بغداد سے عراقی فوج کے مطابق فضائی دفاعی نظام سے عین الاسد ایئربیس کے باہر مشتبہ ڈرون کو مار گرایا گیا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ ڈرون نگرانی کر رہا تھا یا بارودی مواد سے لیس تھا۔ ڈرون مار گرانے کے واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔


































