ایران کے اصولی موقف نے یہ امید پیدا کر دی ہے کہ مستقبل ہمارا ہے
غزہ (نیوز ڈیسک) حماس کے مرکزی رہنما اسماعیل رضوان نے کہا ہے کہ ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا خط فلسطینی قوم اور اس کی آرزوو ¿ں کے لئے ایران کی مسلسل تزویراتی حمایت کی غمازی کرتا ہے،ایک انٹرویو میں اسماعیل رضوان نے کہا کہ ہم الحاق پر مبنی غاصب صہیونی دشمن کے تمام مذموم منصوبوں کی مکمل شکست تک مزاحمت کے رستے پر کاربند رہیں گے، ایران کی سیاسی، فوجی اور مادی حمایت منحوس قابض قوتوں کے ساتھ مقابلے پر گہرے اثرات کی حامل ہے ، ایران کے اصولی موقف نے ہمارے اندر یہ امید استوار کر دی ہے کہ مستقبل ہمارا ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- آیت اللہ خامنہ ای کا خط فلسطینیی آرزوو ¿ں کا…
آیت اللہ خامنہ ای کا خط فلسطینیی آرزوو ¿ں کا عکاس ہے،حماس
-
Ilyas - جولائی 9, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 7
- 0 minute read


































