
غزہ : اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ تازہ حملوں میں بائیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے صبح سویرے غزہ سٹی میں اسکول پر بم برسادئے۔ اسکول میں بڑی تعداد میں متاثرین پناہ گزین تھے۔ حملے میں سات فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔
رفح پر حملے میں چار جبکہ البریج میں تین فلسطینی جان سے گئے۔ جبالیہ ۔ بیت حنون اور دیگر علاقوں پر بھی حملے کئے گئے۔ جس میں کئی گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔
ادھر اسرائیل ڈرون نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین مہاجر کیمپ میں فلسطینیوں کے گروپ کو نشانہ بنایا۔ ڈرون نے تین میزائل داغے جس سے چھ فلسطینی شہید ہوگئے جس میں ایک نابالغ نوجوان بھی شامل ہے۔


































