Fri Oct 16, 2026

ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان

روزانہ کی خبریں

لبنان اور عراق سے اسرائیلی اہداف پر حملے

بیروت : حزب اللہ نے ملکیہ کے علاقے میں صیہونی فوجی تنصیبات اور فوجیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ ایک روز قبل اسی علاقے میں اسرائیلی فوج نے ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔
دوسری جانب عراق سے مزاحمتی گروپوں نے اسرائیلی فوجی تنصیبات پر ڈرون حملے کیے۔ اسرائیلی فوج نے حملوں میں ہوئے نقصانات کی تفصیل نہیں بتائی۔ ادھر عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین میں تیل کی بندرگاہ عسقلان کو میزائل سے نشانہ بنایا۔ مزاحمتی تنظیم نے بیان میں کہا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع تیل کی بندرگاہ عسقلان میں ایک اہم ہدف کو، الارقب نامی ایک اپرگریڈڈ کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular