
جنیوا : اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے مغربی کنارے میں آبادکاروں کے حملوں کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے اسرائیلی حکام سے انہیں فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انسانی حقوق کمیشن کے مطابق قُصرہ اور نابلُس کے اطراف میں غیرقانونی صیہونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے گھروں پر حملے، توڑ پھوڑ، چوری اور آتشزنی سمیت سنگین کارروائیاں کی ہیں۔ کمیشن کے مطابق گزشتہ ہفتے آبادکاروں نے تین فلسطینی گھروں کی پانی اور بجلی کی فراہمی منقطع کرکے داخلی و خارجی راستے بند کر دیے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے متاثرہ خاندانوں کی اپیلوں کے باوجود مدد کیلئے مؤثر کارروائی نہیں کی اور امدادی کارکنوں و صحافیوں کو بھی ان تک پہنچنے سے روکا۔ اقوام متحدہ نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فلسطینی آبادی کے تحفظ کو یقینی بنائے، آبادکاروں کے حملوں کی تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دے۔


































