
ہرات: افغانستان کے صوبہ ہرات کی ایک مسجد پر دہشت گردانہ حملے میں چھ نمازی شہید ہوگئے۔ گذرہ شہر کے نواحی علاقے اندیشہ میں مسجد امام زمان علیہ السلام میں گھس کر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ حملے کے وقت مسجد میں نمازِ مغربین ادا کی جارہی تھی۔ شہدا میں امام جماعت اور ایک بچہ بھی شامل ہے حملے میں ایک نمازی زخمی بھی ہوا۔


































