
جنیوا: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے رفح پر حملے سے خبردار کرتے ہوئے اعلامیے میں کہا ہے کہ حملے کا مطلب خون میں نہانہ ہوگا۔ ایک ایسا شہر جہاں ہر لمحہ زندگی اور موت کی کشمکش جاری ہے۔ بھوک اور غذائی قلت اور غربت کا راج ہے۔بیماریاں پھیل رہی ہیں وہاں اسرائیلی فوج کا زمینی حملہ صرف خون خرابے سمیت کچھ نہیں ہوگا۔عالمی برادری جس حد تک ممکن ہو رفح پر اسرائیلی فوج کا زمینی حملہ روکنے میں کردار ادا کرے۔


































