
لکی مروت : خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے میں اے ایس آئی سمیت 6 اہلکار شہید ہو گئے۔ موبائل کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ہفتہ وار میلے کی سیکیورٹی کے لیے جا رہی تھی کہ ڈاڈیوالہ کے مقام پر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے موبائل پرفائرنگ کر دی۔ حملہ اس قدر اچانک کیا گیا کہ پولیس اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا اور اے ایس آئی، موبائل ڈرائیور سمیت 6 اہلکار شہید ہو گئے۔ ڈی پی او لکی مروت کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور پولیس کی مزید نفری علاقے میں پہنچادی گئی ہے۔


































