
عدیس ابابا : ایتھوپیا کے خطے امہارا کے شہر گوندار میں عیسائی انتہاپسندوں کے حملے میں 20 مسلمان جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسلم رہنما کی میت تدفین کیلئے لے جائی جارہی تھی۔ اسلامک افئیرز سپریم کونسل آف امہارا کے ایک رہنما نے بتایا کہ مسلح افراد نے پہلے جنازے پر بارودی مواد پھینکا جس سے تین افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے بعد میں مسلح افراد نے مسلمانوں پر دھاوا بول دیا۔ انہوں نے دکانیں لوٹیں اور تین مساجد کو آگ لگانے کی کوشش کی ایک مسجد کو نقصان پہنچا۔ قرآن پاک کی بے حرمتی بھی کی گئی۔


































