
بغداد: عراقی دارالحکومت بغداد کے قریب مزاحمتی تنظیم حشد الشعبی کے مرکز پر فضائی حملہ کیا گیا ہے۔ امریکی طیاروں کی بمباری سے فوجی اڈے پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں آٹھ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ عراقی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ صوبے بابل میں بغداد کے علاقے مدائن میں کلسو فوجی اڈے پر ایک دھماکہ ہوا۔ اس سے پہلے حشد الشعبی نے اسرائیل میں فوجی اڈے کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔


































