
راولپنڈی : پاراچنار سے تعلق رکھنے والے راولپنڈی کے رہائشی عاطف بنگش بازیاب ہوکر بحفاظت گھر پہنچ گئے۔ عاطف بنگش کو 2018 میں راولپنڈی سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔ ایک ہفتہ قبل لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر رہائی عمل میں آئی ۔ اہل خانہ نے اپنے پیارے کو باحفاظت درمیان پاکر رب کی بارگاہ میں سجدہ شکر ادا کیا۔ انہیں تین سال سے زائد عرصہ جبری لاپتہ رکھے جانے کے بعد 6 ماہ قبل سینٹرل جیل سرگودھا منتقل کیا گیا تھا۔


































